• KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:39pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:32pm Maghrib 6:18pm
  • KHI: Asr 4:55pm Maghrib 6:39pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:12pm
  • ISB: Asr 4:32pm Maghrib 6:18pm

لہسن کو چھوئے بغیر چند سیکنڈوں میں چھیلنا ممکن

شائع April 24, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

لہسن ایسی سبزی ہے جو اکثر کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے اور صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے جس کے کچھ منفرد فوائد بھی ہیں۔

یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔

مزید پڑھیں : لہسن کے 10 حیران کن فوائد

تاہم اس سے ہٹ کر لہسن کو چھیلنا کافی مشکل ہوتا ہے جس کے چھلکے اتارنا کافی وقت طلب کام ہوتا ہے جبکہ ہاتھوں میں بو کافی دیر تک غائب نہیں ہوتی۔

مگر آپ اپنی انگلیوں سے یہ مشکل کام کیوں لیتے ہیں جبکہ لہسن کے چھلکے اتارنے کا انتہائی آسان طریقہ بھی موجود ہے؟

جی ہاں واقعی تیس سیکنڈ کے اندر لہسن کے چھلکوں کو الگ اور اس کے اندر موجود پوتھیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

نیچے موجود ویڈیو میں اس کا آسان حل دیا گیا ہے جو کہ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں جس کے لیے بس ایک جار یا کسی ڈونگے کی ضرورت ہوگی جنھیں اوپر سے کسی چیز سے ڈھانپنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ابلے انڈے چھوئے بغیر 10 سیکنڈ میں چھلیں

اور جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ اس میں وقت بھی بہت کم لگتا ہے جبکہ پیسوں کی بچت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ چھلا ہوا لہسن چھلکوں والے مقابلے میں مہنگا ہی ملتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیں اور طریقہ جانیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024