• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

یوکے ماسٹر شیف کا اعزاز پاکستانی نژاد ڈاکٹر کے نام

شائع May 14, 2017 اپ ڈیٹ May 15, 2017
— فوٹو بشکریہ ماسٹر شیف یوکے
— فوٹو بشکریہ ماسٹر شیف یوکے

ایک پاکستانی نژاد برطانوی جونئیر ڈاکٹر نے یوکے ماسٹر شیف 2017 کا اعزاز جیت لیا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 29 سالہ صالحہ محمود احمد ایک جونئیر ڈاکٹر ہیں جنھوں نے Giovanna ریان اور اسٹیو کیلٹے نامی افراد کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

صالحہ پروگرام کے ججز کو اپنے 'کلاس ایکٹ' سے متاثر کرنے میں کامیاب رہیں۔

اس اعزاز کو جیتنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ کھانا پکانے سے محبت اور میڈیکل کیرئیر کو آپس میں ملانا چاہتی ہیں تاکہ خصوصی غذائی کیفیات رکھنے والے افراد کی مدد مثالی غذاﺅں کے ساتھ کرسکیں۔

انہوں نے کہا ' ماسٹر شیف چیمپئن بننا حیرت انگیز اور زبردست ہے، اور یہ میری زندگی کی سب سے اہم کامیابی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ' اس کا حصول بہت زیادہ سخت محنت اور جلد اٹھنے اور تیرہ گھنٹے کی طویل شفٹ کے بعد رات گئے پکانے سے ممکن ہوا، اس دوران کوئی چھٹی نہیں، کوئی وقفہ نہیں، کوئی نیند، مگر اب محنت وصول ہوگئی'۔

صالحہ کا کہنا تھا کہ انہیں کھانا پکانے سے لگاﺅ درحقیت خاندان کا اثر ہے جبکہ ایک ٹیچر نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ان کے بقول ' میں ایک بڑے پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور ہم کھانے کو ایک دوسرے کو اکھٹا کرنے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے'۔

صالحہ کے مطابق ' میری دادی اور نانی پاکستانی پکوان بنانے کے حوالے سے بہت پرجوش تھیں جبکہ میری ماں بھی بہت اچھا پکاتیں، ہمیں لوگوں کو کھلانا پسند ہے اور یہ ہمارے جینز میں دوڑ رہا ہے'۔

ججز کو ان کے کشمیری اور دیگر پکوان بہت زیادہ پسند آئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024