• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر عمرہ کیلئے مکہ میں موجود

شائع May 29, 2017
فوٹو بشکریہ / پوگبا انسٹاگرام اکاؤنٹ—۔
فوٹو بشکریہ / پوگبا انسٹاگرام اکاؤنٹ—۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کو فتح دلانے کے بعد فٹبالر پال پوگبا اس وقت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے لیے مکہ معظمہ میں موجود ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹبالر پال پوگبا اسٹاک ہوم میں اجیکس کے خلاف یورپی ٹائٹل جیتنے کے 3 روز بعد ہی سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز میں عمرہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔

Ramadan Kareem 🕋🌙 Bon Ramadan #makkah #blessed

A post shared by Paul Labile Pogba (@paulpogba) on

پوگبا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شائع کی جس میں وہ ایک سوٹ کیس گھما رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی عبادت کے راستے پر ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے دی رمضان کی مبارک باد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پال پوگبا نے اپنی ایک تصویر شائع کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ہیں اور بیت اللہ ان کے عقب میں واضح نظر آرہا ہے۔

Most beautiful thing I've seen in my life 🕋🙏🏾

A post shared by Paul Labile Pogba (@paulpogba) on

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پوگبا نے رمضان الکریم کی مبارک باد بھی پیش کی۔

پال پوگبا اس وقت دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جن کی خدمات کو انگلش کاؤنٹی کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے 114 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت دے کر خریدا تھا۔

یورپا لیگ کی چیمپیئن ٹیم کے کھلاڑی پال پوگبا ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں — فوٹو/رائٹرز
یورپا لیگ کی چیمپیئن ٹیم کے کھلاڑی پال پوگبا ٹرافی اٹھائے ہوئے ہیں — فوٹو/رائٹرز

24 سالہ کھلاڑی یورپا لیگ کے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے جس میں انہوں نے ایک اہم گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024