• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بغیر ناک کے پیدا ہونے والا بچہ 2 سال بعد انتقال کرگیا

شائع June 13, 2017
—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام
—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام

منٹگمری: امریکا کی جنوب مغربی ریاست الاباما میں بغیر ناک کے پیدا ہونے والا بچہ اپنی دوسری سالگرہ کے 3 مہینے بعد انتقال کرگیا۔

اِلی نامی بچہ سابق امریکی فوجی اور الاباما نیشنل گارڈ کے آفیسر جیریمی فلنچ کے ہاں اپریل 2015 میں پیدا ہوا تھا۔

بچے کو پیدائش کے وقت ہی ناک نہیں تھی، اور ماہرین صحت نے ان کی بیماری کو ’ارائنیا‘ کا نام دیا۔

—فوٹو: بشکریہ اے ایل ڈاٹ کام
—فوٹو: بشکریہ اے ایل ڈاٹ کام

یہ بھی پڑھیں: دنیا کو تڑپانے والا یہ بچہ اب کس حال میں ہے؟

بچے کی پیدائش کے وقت امریکی میڈیا نے اسے ’معجزاتی بچہ‘ قرار دیا تھا، جب کہ کئی ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اِلی زیادہ زندگی جی نہیں پائیں گے۔

اِلی کو ناک نہ ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں سخت مشکلات درپیش آتی تھیں، جب کہ انہیں خوراک کھانے میں بھی دشواری ہوتی تھی۔

—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام
—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام

مزید پڑھیں: وہ بچہ جس نے دنیا ہلادی

اِلی کو ناک کی وجہ سے سانس اور غذا کھانے کی تکلیف کے علاوہ اور کوئی بیماری نہیں تھی، تاہم وہ دوسرے بچوں سے کافی کمزور اور معزور دکھتے تھے۔

اِلی کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ نے برانڈی میک گلیتھری نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ جب اِلی پیدا ہوا تو انہیں سب سے پہلے یہ محسوس ہوا کہ وہ باقی دنیا کے بچوں سے مختلف ہے، لیکن جلد ہی انہیں یہ احساس کھائے جا رہا تھا کہ اِلی کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے‘۔

—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام
—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام

معجزاتی بچے کی ماں نے بتایا تھا کہ کچھ ہی دیر بعد ماہرین صحت نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ’ کیا ہوا جو اگر اِلی کو ناک نہیں‘، بعد میں ڈاکٹرز نے انہیں مشین کے ذریعے غذا فراہم کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شامی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا دیا

بچے کے انتقال پران کے والد نے 4 جون کو فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گزشتہ رات ہم نے اپنا بچہ کھودیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے ایسا نہیں سوچا تھا کہ ہمارے ساتھ ایسا ہوگا، لیکن ہم شکر گزار ہیں کہ خدا نے ہمیں خوبصورت تحفہ دیا، لیکن اب اس خوبصورت تحفے کو واپس خدا کو لوٹانے کا وقت آ چکا ہے۔

—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام
—فوٹو: بشکریہ اے ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024