• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاک-بھارت فائنل: رشی کپور کو متعصبانہ ٹوئیٹس پر تنقید کا سامنا

شائع June 16, 2017
بولی وڈ اداکار ٹوئٹر پر کافی فعال ہیں—فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار ٹوئٹر پر کافی فعال ہیں—فائل فوٹو

بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہنے سے نہیں کتراتے، تاہم اس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اورایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا۔

انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی کے بعد رشی کپور نے ٹوئٹر پر ایسے پیغامات شیئر کیے جس میں انہوں نے ٹیم پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ فائنل میچ کھیلنے پر تیار رہنے کو کہا۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ اس وقت تک ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچی بھی نہیں تھی، جس کے باعث اداکار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: رشی کپور پاکستان کرکٹ ٹیم سے کچھ کہنا چاہتے ہیں

اور اب ہندوستان کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد رشی کپور نے ایسی ٹوئیٹس شروع کیں، جو بعدازاں پاکستان مخالف ٹوئیٹس کی شکل اختیار کرگئیں۔

اداکار نے ہندوستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر اپنی پہلی ٹوئیٹ میں لکھا ’ہمیں کچھ اور کہنے کی ضرورت نہیں، سامنے والوں کو ہرانا ہماری عادت ہے، ہم پر کوئی فتح نہیں پاسکتا‘۔

رشی کپور نے اپنی دوسری ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں، کیوں کہ 18 جون (فادرز ڈے) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘۔

اپنی ٹوئیٹس کے سلسلے میں رشی کپور نے ایک ایسی ٹویٹ بھی کی، جسے پڑھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے، اداکار نے لکھا ’اچھا چھوڑو یار، تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو صرف دہشت گردی بند کردو یار، مجھے ہار منظور ہے، ہمیں امن اور پیار چاہیے‘۔

اس کے فوری بعد ٹوئٹر صارفین نے رشی کپور پر تنقید کی بوچھاڑ کردی۔

کسی نے لکھا ’آپ کی ٹوئیٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کتنے غیر تعلیم یافتہ ہیں، آپ جیتیں سارے میچ، بس اپنے ملک میں خواتین کا ریپ بند کروا دیں‘۔

ایک صارف نے اداکار کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ’رشی کپور کے نام میں ’بی‘ کا الفاظ برین (دماغ) کے لیے ہے‘۔

کسی نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ساری عزت کھو چکے ہیں، کرکٹ کا دہشت گردی سے کیا تعلق؟‘

ایک صارف نے کہا ’اچھا چھوڑو یار، تم لوگ اپنی اقلیتوں کو حقوق دو، عوام کو ٹوائلٹس (toilet) دو، لڑکیوں کو عزت دو اور فوج کو روٹی دو، ہمیں ہار منظور ہے‘۔

کسی نے کہا ’انسان کی شکل اچھی نہ ہو تو بات اچھی کرلینی چاہیے‘۔

اب رشی کپور جو بھی کہیں امید ہے کہ فائنل میں بہترین ٹیم فتحیاب ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024