• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سرفراز احمد آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹیم کے کپتان مقرر

شائع June 19, 2017

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا جس کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹرز اور ایکسپرٹ پر مشتمل جیوری ہر عالمی ایونٹ کے اختتام پر ایونٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کرتی ہے، لہٰذا چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے اختتام پر بھی آئی سی سی کی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

آئی سی سی الیون میں جو کھلاڑی شامل ہیں ان میں 4 پاکستانی، 3 بھارتی، 3 انگلش اور ایک بنگالہ دیشی کھلاڑی شامل ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بطور بارہواں کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں سرفراز احمد (پاکستان) کو بطور کپتان اور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے جہوں نے ٹورنامنٹ میں 76 رنز اسکور کیے اور وکٹ کے پیچھے 9 شکار کیے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی یہ ہیں:

  • شیکھر دھاون (بھارت)، ٹورنامنٹ میں 338 رنز اسکور کیے۔
  • فخر زمان (پاکستان)، ٹورنامنٹ میں 252 رنز اسکور کیے۔
  • تمیم اقبال (بنگلہ دیش)، ٹورنامنٹ میں 293 رنز اسکور کیے۔
  • ویرات کوہلی (بھارت)، ٹورنامنٹ میں 258 رنز اسکور کیے۔
  • جو روٹ (انگلینڈ)، ٹورنامنٹ میں 258 رنز اسکور کیے۔
  • بین اسٹوکس (انگلینڈ)، ٹورنامنٹ میں 184 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
  • عادل رشید (انگلینڈ)، ٹورنامنٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
  • جنید خان (پاکستان)، ٹورنامنٹ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
  • بھونیشور کمار (بھارت)، ٹورنامنٹ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔
  • حسن علی (پاکستان)، ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔
  • کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، جنہوں نے ایونٹ میں 244 رنز اسکور کیے۔

آئی سی سی کی کھلاڑیوں کو منتخب کرنے والی اس جیوری کی سربراہی آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈائس کر رہے تھے جبکہ دیگر ممبران میں بھارت کے سابق کرکٹر سارو گنگولی، انگلینڈ کے مائیکل اتھارٹن، پاکستان کے رمیز راجہ، کرکٹ ماہرین جولین گائر اور لارینس بوتھ شامل تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

xubair Ahmed Jun 20, 2017 03:04am
AAMir????

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024