• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سام سنگ نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع July 9, 2017
گلیکسی ایس سیون اور آئی فون سیون — اسکرین شاٹ
گلیکسی ایس سیون اور آئی فون سیون — اسکرین شاٹ

سام سنگ پہلی بار منافع کے معاملے میں اپنی حریف کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑنے جارہی ہے۔

اسمارٹ فونز کے حوالے سے دنیا کے دو بڑے ناموں میں سے ایک سام سنگ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 12.1 ارب ڈالرز کے منافع کی توقع کررہا ہے۔

اور یہ اس وقت ہوا ہے جب گزشتہ سال کے آخر میں اس کمپنی کو گلیکسی نوٹ سیون کی بیٹریاں پھٹنے کے معاملے کے باعث اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

مزید پڑھیں : گوگل اور ایپل سام سنگ کی نقل کرنے لگے

تاہم گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے کے باوجود سام سنگ کے فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ ایس ایٹ فون کو پسند کیا جانا ہے۔

تاہم ایپل کے مقابلے میں سام سنگ کے منافع کا انحصار اسمارٹ فونز کی فروخت پر نہیں بلکہ وہ ڈسپلے اور مائیکرو چپ کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ کے اس ریکارڈ منافع میں ایپل کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔

ایپل کی جانب سے تیار کی جانے والی او ایل ای ڈی ڈسپلے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایپل اپنے نئے آئی فون میں استعمال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا ایپل کے لیے بڑا 'تحفہ'

ایپل کی جانب سے اگلے ماہ سہ ماہی تخمینہ سامنے آئے گا تاہم اب پہلی بار اس امریکی کمپنی کو سام سنگ سے پیچھے جانا پڑا ہے۔

اس وقت سام سنگ اور ایپل کے فونز دنیا بھر میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کے ایک تہائی سے زیادہ حصے کو کور کرتے ہیں۔

سام سنگ نے اگلی سہ ماہی کے حوالے سے بھی زیادہ توقعات وابستہ کی ہیں جس کے دوران اس کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ ایٹ سامنے آئے گا جبکہ گلیکسی نوٹ سیون کے ری فرنش سیٹس کو بھی جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024