• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
شائع July 11, 2017

2050 میں سب سے زیادہ آبادی والے 10 شہر


یہ دن ہر سال 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ انسانی آبادی پہلی بار 1800 عیسوی میں ایک ارب تک پہنچی جبکہ 1920 کی دہائی میں یہ دو ارب ہوگئی۔

اس کے صرف پچاس برس بعد 1970کی دہا ئی میں آبادی دگنا یعنی چار ارب ہوگئی۔ دنیا کی آبادی بہت جلد آٹھ ارب کی لکیر تک پہنچنے والی ہے۔

آبادی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے آبادی کا عالمی دن ہر سال 11جولائی کومنایا جاتا ہے۔

انسانی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک تخمینے کے مطابق 2050 تک دنیا میں لوگوں کی تعداد لگ بھگ 10 ارب کا ہندسہ چھو رہی ہوگی۔

ہم یہ بات تو برسوں سے سن رہے ہیں، مگر آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ کن مقامات میں ہورہا ہے؟

آج ٹوکیو دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے جہاں 3 کروڑ 80 لاکھ افراد مقیم ہیں۔

اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں افریقہ کا محض ایک (قاہرہ) اور لاطینی امریکا کے 2 (ساﺅ پاﺅلو اور میکسیکو سٹی) شامل ہیں، مگر اگلی 3 دہائیوں میں منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔

ٹورنٹو یونیورسٹی کے گلوبل سیٹیز انسٹیٹوٹ نے انسانی آبادی میں اضافے کے تخمینے کے حوالے سے 2050 تک 10 بڑے ممالک کی پیشگوئی کی ہے جو درج ذیل ہے۔

10۔ میکسیکو سٹی، میکسیکو : دو کروڑ 43 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

9۔ نیویارک، امریکا : دو کروڑ 48 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

8۔ کراچی، پاکستان : تین کروڑ 17 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

7۔ ٹوکیو، جاپان : تین کروڑ 26 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

6۔ لاگوس، نائیجریا : تین کروڑ 26 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

5۔ کولکتہ، انڈیا : تین کروڑ 30 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

4۔ کنشاسا، جمہوریہ کانگو : تین کروڑ 50 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

3۔ ڈھاکا، بنگلہ دیش : تین کروڑ 52 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

2۔ دہلی، انڈیا : تین کروڑ 62 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

1۔ ممبئی، انڈیا : چار کروڑ 24 لاکھ افراد

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو