شائع October 9, 2017

پاکستان میں سیکیورٹی کیلئے سرویلینس کیمرے کیوں ضروری؟

اسپانسر 09 اکتوبر ، 2017

ملک میں امن امان اور سیکیورٹی کی حالیہ صورتحال، خاص طور پر بڑے شہروں کے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہو چکا ہے کہ لوگ اپنے خاندان اور اپنی قیمتی املاک کی حفاظت کے لیے جدید سیکیورٹی آلات سے فائدہ اٹھائیں۔

آپ نے قریبی گلی محلوں اور سڑکوں پر کلوز سرکٹ ٹیلی وژن کیمرہ (سی سی ٹی وی) یعنی سرویلینس کیمرے لگے ہوئے ضرور دیکھے ہوں گے، لیکن کیا ان کی محدود تعداد آپ کی، آپ کے اہل خانہ اور گھر کی حفاظت کے لیے مؤثر ہے؟

کیا آپ کو پتہ ہے کہ اب مارکیٹ میں ایسے جدید اور بہترین ایچ ڈی رزلٹ کے حامل سرویلینس کیمرے بھی موجود ہیں، جنہیں چلانے کے لیے کسی صلاحیت یا قابلیت کی ضرورت نہیں، بلکہ ان کیمروں کو آپ محض اپنے اسمارٹ موبائل فون سے بھی چلاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کےنصف سی سی ٹی وی کیمرےخراب

ان سرویلینس کیمروں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور فیچرزآپ کے اہل خانہ، کاروباراور جائیداد کی بہتر سیکیورٹی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،ان کیمروں کو نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ ملازمت پیشہ خواتین بھی آسانی سے چلاسکتی ہیں۔

ملازمت کرنے والی خواتین کیلئے مانیٹرنگ سسٹم

یہ دیکھا گیا ہے کہ شادی شدہ خواتین یا جوڑے جو ملازمت یا کوئی کاروبار بھی کرتے ہیں، ان کا ذہن ہر وقت گھر کی حفاظت اور چیزوں کے لیے فکرمند رہتا ہے۔

ان کے لیے سرویلینس کیمرے انتہائی بہترین سیکیورٹی سسٹم ہیں، اس سسٹم کے ذریعے وہ اپنے اسمارٹ موبائل فون کے ذریعے گھر اور بچوں کو اپنے کام پر بیٹھ کر بھی مانیٹر کر سکتی ہیں۔

یہ سرویلینس کیمرے اور سیکیورٹی سسٹم ایسے افراد کو سکون کا سانس لینے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جن کے چھوٹے بچے یا عمر رسیدہ والدین گھر پر اکیلے رہتے ہیں۔

زیادہ تر سفر کرنے والے افراد کیلئے

اگر آپ کو کسی کام یا کاروبار کے سلسلے میں زیادہ تر گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے، یا پھر آپ کو کام کے سلسلے میں زیادہ تر سفر کرنا پڑتا ہے، اور آپ گھر کے لیے پریشان رہتے ہیں، تو ایسے میں سرویلینس کیمرے اور جدید سیکیورٹی سسٹم ہی آپ کے لیے سکون کا باعث بن سکتا ہے۔

سرویلینس کیمرے آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے گھر کو نہ صرف محفوظ رکھیں گے، بلکہ آپ کو آگاہ بھی کریں گے۔

ڈکیتی اور کسی کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے بچنے کیلئے

جدید سرویلینس کیمرے نصب کیے جانے سے نہ صرف آپ کا گھر محفوظ رہتا ہے، بلکہ اس سے مخصوص حد تک آپ کی گلی بھی محفوظ رہتی ہے۔

سرویلینس کیمروں کو اپنے گھر کے باہر نصب کرنے سے ڈکیتی، راہزنی، موبائل یا گاڑی چھین لیے جانے سمیت بلیک میلنگ یا کسی کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعات کم ہوجاتے ہیں، کیوں کہ جدید کیمرے ملزمان کو دور سے بھی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سروس اور انتظامات بہتر بنانے کیلئے

سرویلینس کیمروں کی مدد سے اسکول یا ہسپتال کے انتظامی اور سروس کے معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں، ان کی مدد سے طلبہ اور مریضوں کی سیکیورٹی بہتر بنائے جانے کے ساتھ ساتھ اپنے معیار کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں اسمارٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بھی دستیاب ہے، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے سامان کی چوری یا اپنی جگہ سے اچانک غائب ہوجانے کا پتہ بھی چلا لیتے ہیں اور بروقت خبردار بھی کردیتے ہیں۔

سرویلینس کیمروں کی مدد سے کاروباری مراکز، کارخانے، گودام کی موثر نگرانی سے قیمتی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

جدید سیکیورٹی انتظام کیسے ہوتے ہیں، ان کے کیا فوائد ہیں؟

سرویلینس کیمروں اور جدید سیکیورٹی سسٹم کی سہولت حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ خود کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

اچھی اور بہتر سیکیورٹی کے لیے آپ درج ذیل تجاویز پر بھی عمل کرسکتے ہیں۔

  • سرویلینس کیمرے لگانے اور ان سے فائدہ حاصل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ انہیں اپنے داخلی راستے یعنی انٹری گیٹ پر نصب کریں۔

  • اگر آپ گھر یا کاروباری مرکز کی باآسانی نگرانی کرنا چاہتے ہیں، تو محض چند ہزار روپے کی لاگت سے آپ نائٹ وژن کیمرے نصب کرا سکتے ہیں۔

  • نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے کم سے کم 720 میگا پکسل کے حامل سرویلینس کیمرے لینا چاہئیں، جس کا نہ صرف رزلٹ اچھا ہے، بلکہ اس کو چار دیواری کے اندر اور باہر، کسی بھی طرح کے موسم میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

  • اس حوالے سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ایسے برانڈ سے رابطہ کریں، جو سرویلینس کیمروں اور جدید سیکیورٹی سسٹم سے نہ صرف باخبر ہو، بلکہ وہ اس حوالے سے مناسب اور وسیع تجربہ بھی رکھتا ہے، جسے معاملات کی سمجھ بوجھ بھی ہو۔


اگر آپ سرویلینس کیمروں اور جدید سیکیورٹی سسٹم نصب کرانے کے لیے تیار ہیں تو ہم آپ کو سکاؤٹ جیسے ملک کے نامور اور بڑے برانڈ کا نام تجویز کریں گے۔

سکاؤٹ نہ صرف اعلیٰ کوالٹی اور معیار کے ایچ ڈی سرویلینس کیمرے مہیا کرنے والا بڑا برانڈ ہے، جو نہ صرف مناسب قیمت میں کیمرے اور سیکیورٹی سسٹم مہیا کرتا ہے، بلکہ اس کے آلات کے ڈیزائن بھی آرٹ کا ایک نمونہ ہوتے ہیں۔

سکاؤٹ ملک بھر میں سیکیورٹی سسٹم نصب کرنے سمیت خریداروں کو اس وقت تک تربیت دینے اور آلات چلانے کی پیش کش بھی کرتا ہے، جب تک خریدار یا مالکان ان کیمروں اور سسٹم کو خود چلانا نہ سیکھ لیں۔

سرویلینس کیمروں اور جدید سیکیورٹی سے متعلق کوئی بھی معلومات یا مشورہ لینے کے لیے مفت کال ملائیں۔

051-11-11-126-724


یہ مواد ہمارے اسپانسر سکاؤٹ سیکیورٹی سسٹمز کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اسپانسر مواد کیا ہے؟