• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آنکھیں مسلنا صحت کے لیے نقصان دہ

شائع September 5, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اکثر اپنی آنکھوں کو مسلتے ہیں ؟ اگلی بار ایسا کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ایسا کرنا صحت کے لیے انتہائی سنگین ثابت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں واقعی آنکھیں مسلنا ایسی عادت نہیں جسے نظرانداز کردیا جائے بلکہ ایسا کرنے سے بچنا بہت ضروری ہے۔

ویسے تو سب افراد میں آنکھیں مسلنے کی خواہش کسی نہ کسی وقت ضرور پیدا ہوتی ہے جو کہ غیر معمولی نہیں، عام طور پر لوگ انہیں اس لیے مسلتے ہیں کیونکہ وہ تھکاوٹ محسوس کررہے ہوتے ہیں، خارش یا سوجن بھی اس کی وجہ ہوتی ہے یا تناﺅ ایسا کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں : آنکھ میں کچھ چلا جائے تو کیا کرنا چاہئے؟

آنکھوں کو مسلنے کی سب سے بڑی وجہ اس عضو میں خارش کا احساس ہونا ہے۔

تاہم اس سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ ضرور جان لیں۔

جلد بڑھاپا

جب آپ انکھوں کو مسلتے ہیں تو اس کے ارگرد کے نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جو کہ جلد کو جوان اور ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ آنکھیں مسلتے ہوئے خون کی ننھی شریانوں کو نقصان پہنچا دینا ممکن ہوتا ہے جو کہ حلقوں اور آنکھیں سوجنے کا باعث بنتا ہے۔

آنکھ کی سطح متاثر ہونا

اگر آنکھ میں کچھ چلا گیا ہے تو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے عارضی طور پر تو سکون ملتا ہے مگر یہ آنکھ کی سطح کے دبنے کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قرینے میں لیکر پڑسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آنکھیں شریانوں کے امراض کی کھڑکیاں؟

بینائی خراب ہونا

عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا قدرتی ہے، مگر آنکھیں مسلنا اس عمل کو تیز کردیتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قرینے کی ساخت بدل جاتی ہے اور اس عارضے کو keratoconus کہا جاتا ہے جو کہ دیکھنے کے لیے روشنی کو مختلف کردیتا ہے اور بینائی تیزی سے کمزور ہونے لگتی ہے۔

بینائی سے محرومی

جیسا بتایا جاچکا ہے کہ مسلنے سے آنکھوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کے اندرونی سیال پر بھی دباﺅ پڑتا ہے اور وہاں آنے والے دوران خون میں مداخلت ہوتی ہے۔ ایسا مسلسل کرنے سے موتیے جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے جو کہ بینائی ختم بھی کرسکتا ہے۔

جراثیم والے ہاتھ

آپ کے ہاتھ دیکھنے میں تو صاف ہوسکتے ہیں مگر وہ جراثیموں سے پر ہوتے ہیں، انگلیوں کو آنکھوں کے ارگرد پھیرنا ان جراثیموں کو اس عضو میں منتقل کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں آشوب چشم اور دیگر امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ہمیشہ ہدایت کرتے ہیں کہ کانٹیکٹ لینس پہننے سے پہلے ہاتھ لازمی دھوئیں اور گندے ہاتھوں سے کبھی بھی آنکھوں کو نہ چھوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024