• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اصلی سام سنگ فون کی شناخت کیسے کریں؟

شائع March 8, 2019 اپ ڈیٹ May 3, 2021
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو لینا پسند کرتے ہیں وہ سام سنگ ہے۔

مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں۔

حالانکہ دیکھنے میں وہ سام سنگ ڈیوائس ہی لگتی ہے مگر وہ جنوبی کورین کمپنی کی تیار کردہ نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں : نیا آئی فون سام سنگ کے گلیکسی فون جیسا ہوگا؟

اگر آپ ایسے دھوکے سے بچنا چاہتے ہیں تو اگلی بار سام سنگ کا کوئی فون خریدتے ہوئے ان چند چیزوں کا جائزہ ضرور لے لیں۔

ڈسپلے

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براﺅن ڈسپلے نظر آتا ہے۔

کوڈ چیک کریں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ کا فولڈ ایبل اسمارٹ فون اگلے سال؟

آئی ڈی نمبر

فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

بیٹری کے نیچے چھپی ٹیبل ماڈل کوڈ، سیریل نمبر اور آئی ایم ای آئی کے ساتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی نمبر شو ہونے لگتا ہے اس نمبر کو imei.info پر جاکر چیک کریں جس کے بعد فون کے بارے میں تفصٰلات سامنے آجائیں گی، جن سے اصلی یا جعلی کا فرق واضح ہوسکتا ہے،

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024