• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ورلڈ الیون کے ستارے پاکستان پہنچ گئے

شائع September 11, 2017

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیوپلیسی کی قیادت میں آئی سی سی ’ورلڈ الیون‘ کے کھلاڑی پاکستان ٹیم سے تین بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ’ آزادی کپ‘ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ نجم سیٹھی اور صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ورلڈ الیون ٹیم کا استقبال کیا جبکہ ان کے ہمراہ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

ورلڈ الیون ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کے چار کھلاڑی پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں

ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب تک ورلڈ الیون کے تیرہ کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ وسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیموئل بدری آج شام لاہور پہنچیں گے۔

ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان پہنچنے پر بے حد خوش ہیں۔

مہمان کرکٹرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور دونوں ٹیموں کے کپتان آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

خیال رہے کہ لاہور کی لیبرٹی چوک پر 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ورلڈ الیون کے خلاف میچز میں شرکت مشکوک

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور مختلف ممالک کے صف اول کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آئی سی سی ’ورلڈ الیون‘ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 ستمبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13 ستمبر جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈیو پلیسی، ہاشم آملا، مورنے مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، سیمیول بدری ، آسٹریلیا کے جارج بیلی, ٹم پین، بین کٹنگ، انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، سری لنکا کے تھسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024