• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسلام علیکم، شکریہ، پاکستان زندہ باد: اینڈی فلاور

شائع September 16, 2017

پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کوچ اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شرکت کے بعد اردو د زبان سیکھنے میں بھی اپنی دلچسپی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں دوبارہ آنے کا بھی عزم ظاہر کردیا۔

فاف ڈیوپلیسی کی قیادت میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کے کھلاڑی کامیاب دورے کے بعد اپنے اپنے ملکوں کو روانہ ہوگئے لیکن کوچ اینڈی فلاور اپنے بھائی گرانٹ فلاور کی دعوت پر مز ید ایک روز کے لیے لاہور میں ہی ٹھہرے ہیں۔

گرانٹ فلاور اس وقت پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں جنھیں 2014 میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے کہا کہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں، اردو کے کچھ الفاظ اسلام علیکم، شکریہ اور پاکستان زندہ باد سیکھ چکا ہوں۔

اینڈی فلاورکا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنے آیا تھا کہ میرا بھائی گرانٹ یہاں اتنا خوش کیوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، کھلاڑیوں کا خراجِ تحسین

اینڈی فلاور نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے کھانے بہت لذیذ ہیں جنھیں کھا کھا کر میرا پیٹ بڑھ گیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اب دوبارہ پاکستان آنا چاہوں گا۔

ورلڈ الیون کے اگلے دورے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں آئی سی سی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست، آزادی کپ پاکستان کے نام

خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی خاطر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیوپلیسی اور مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے علاوہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون ٹیم کو بھیجا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ آزادی کپ میں پاکستانی ٹیم نے سیریز کو 2-1 سے جیت لیا، ورلڈ الیون کی ٹیم نے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کردی تھی تاہم سرفراز الیون نے تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی کپ اپنے نام کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024