• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا وائرل انٹرنیٹ پہیلی حل کرسکتے ہیں؟

شائع October 8, 2017

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ایک پزل یا معمے نے لوگوں کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جو کہ ایک سیدھا سادہ ریاضی کا مسئلہ ہے جس میں سیب، کیلے اور مالٹوںکو پیش کیا گیا ہے۔

مگر اس میں حساب کتاب کا ایسا معمہ رکھا گیا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے۔

یہ تصویر کچھ عرصے پہلے انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی جس میں لوگوں کو ہر تصویر میں پھلوں کی قدر یا ویلیو بتائی گئی۔

مزید پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

جیسے 3 سیب جمع ہوکر 30 بنے یعنی ایک سیب کی قدر 10 قرار پائی۔

اسی طرح 3 کیلوں کے گچھے کی قدر 6 رہی جبکہ ایک مکمل اور ایک آدھے مالٹے بھی 6 نمبر کی حامل قرار پائے۔

تصویر کے آخر میں مالٹے، ایک سیب اور 2 کیلوں کو اکھٹا کرکے اوپر دی گئی معلومات کے ذریعے سوال کا جواب دینے کا چیلنج دیا گیا۔

اور انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے سے ہوگئے اور سب الگ الگ جواب دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

کچھ کے خیال میں اس کا جواب سولہ ہے جبکہ کچھ 20 پر متفق نظر آتے ہیں۔

آپ بھی کوشش کریں اور سوچیں صحیح جواب کیا ہوسکتا ہے، اگر کچھ سمجھ نہ آئیں تو نیچے ویڈیو میں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

SHARMINDA Oct 09, 2017 10:07am
46
Idrees Oct 09, 2017 04:11pm
22 is correct answer
مدثر نور Oct 09, 2017 10:21pm
26

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024