• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور میں کرکٹ کی واپسی کا جشن

دہشت گرد حملے کے بعد سری لنکن ٹیم پاکستان آنے والی پہلی بڑی ٹیم بن گئی،پاکستان نے سیریز جیت کر اس موقع کو یادگار بنایا۔
شائع October 30, 2017

پاکستان نے سری لنکا کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

یہ ٹی20 اس لحاظ تاریخی اہمیت کا حامل تھا کہ 2009 میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والے سری لنکن ٹیم نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان میں ٹی20 میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی ساڑھے آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی بڑی ٹیم بن گئی۔

جوش و جذبے سے بھرپور شائقین سے کھچا کھچ بھرے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کو ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شعیب ملک کے 51 اور عمر امین کے 45 رنز کی بدولت پاکستان نے 180 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جواب میں 54 رنز بنانے والے داسن شناکا کے سوا لوئی بھی سری لنکن بلے باز پاکستانی باؤلرز کی باؤلنگ کا سامنا کر سکا اور سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنا کر 36 رنز سے شکست کھا بیٹھی۔

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز میں بھی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی20 میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش و کروش دیدنی تھا— فوٹو: اے ایف پی

میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کیا— فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل پرجوش پاکستانی شائقین منفرد انداز میں ڈھول کی تھاپ پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں کا قومی ترانی بجایا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کے کرکٹ سربراہان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے دوران پاکستانی شائقین نے مہمان نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی پر وہ مین آف دی سیریز ایوارڈ بھی لے اڑے— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کھلاڑی فاسٹ باؤلر حسن علی کے منفرد انداز کو اپنا کر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو، اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان بھی موجود ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ محض چار گھنٹے جاری رہا لیکن پاکستان کرکٹ کے مستقبل پر اس کے انتہائی اہم اثرات مرتب ہوں گے— فوٹو: اے ایف پی