• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’سری لنکا جادو سے ون ڈے اور ٹی20 کیوں نہیں جیتا؟‘

شائع November 2, 2017

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل کی جانب سے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کو جادوگری کا شاخسانہ قرار دیے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خراب بیٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم محض اپنی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ٹیسٹ میچ ہارے اور اسے سے زیادہ کچھ نہیں۔ اگر وہ جادو کی مدد سے ٹیسٹ میچز جیت سکتے ہیں تو پھر انہیں ون ڈے اور ٹی20 میچز بھی جیتنا چاہیے تھے۔

پاکستان سے سیریز کے بعد کولمبو واپسی پر چندیمل نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل انہوں نے جادوگر سے خصوصی دعائیں لیں، میں ہر وقت ہر کسی سے دعائیں لینے کیلئے تیار رہتا ہوں چاہے وہ جادوگر ہو یا پادری۔

مزید پڑھییں: ’جادو کی مدد سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی‘

سرفراز نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے میں قرآن کریم پر یقین رکھتا ہوں اور اس بات پر بھی کہ دنیا میں جادو موجود ہے لیکن ٹیسٹ سیریز میں ہماری شکست کی وجہ ناقص بیٹنگ تھی، ہم نے خراب بیٹنگ اور جیتنے کے مواقع گنوائے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید واضح کیا کہ کرکٹ میں قسمت کا عمل دخل ضرور ہوتا ہے لیکن میدان میں میچز کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ہارے یا جیتے جاتے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی دنیش چندیمل کے بیان کو بے مقصد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’چیمپیئنز ٹرافی میں مزید ایک میچ ہارتے، تو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑتا‘

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ان سب چیزوں سے نہ ملائیں، پاکستان کی منصوبہ بندی غلط تھی اور وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جادو کی مدد سے کرکٹ میچز جیتے جاتے تو سری لنکا کو کھیل کے متمام شعبوں میں جدوجہد کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024