• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

10 سالہ بچے نے آئی فون ایکس کو شکست دے دی

شائع November 15, 2017 اپ ڈیٹ November 16, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ایپل کے نئے آئی فون ایکس (10) کا ایک نیا اور اہم ترین فیچر چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ فون لاک یا ان لاک کرنے کے لیے محفوظ ترین ٹیکنالوجی ہے جس کو دھوکا دینا بہت مشکل ہے۔

مگر ایک دس سالہ بچے نے کچھ ایسا کردکھایا جس نے ایپل کے دعوﺅں کی صداقت کو مشکوک بنا دیا ہے۔

ثناءشیروانی اور عطاءاللہ ملک نامی جوڑے نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے دس سالہ بیٹے نے اپنی ماں کے آئی فون ایکس کو اپنے چہرے سے ان لاک کردیا۔

مزید پڑھیں : آئی فون ایکس کے بجائے آئی فون ایٹ کیوں خریدا جائے؟

اس جوڑے پر یہ انکشاف رواں ماہ کے شروع میں اس وقت ہوا جب ان کے پانچویں کلاس کے بیٹے عمار ملک امریکا میں واقع ان کے گھر میں آیا اور آئی فون ایکس کو اٹھا کر اس کی خوبصورتی کو سراہنے لگا۔

ثناءاس وقت تک اپنے فون کو فیس بک آئی ڈی سے لاک کرچکی تھیں اور انہوں نے بیٹے سے مذاق کرتے ہوئے کہا 'تمہارے پاس کوئی راستہ نہیں جس سے اس فون تک رسائی حاصل کی جاسکے'۔

بچے نے فون کو اٹھایا اور اس کی اسکرین کو دیکھا تو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں فون ان لاک ہوگیا۔

والدین یہ دیکھ کر شاک ہوگئے جبکہ بیٹے کو یہ مذاق لگا تاہم عطاءاللہ ملک کے مطابق ' یہ کوئی مذاق نہیں تھا اور ہم دونوں ایک دوسرے کے میسجز کرتے رہتے ہیں جو ہم نہیں چاہتے کہ بیٹا دیکھے، تو میری بیوی اب میسجز کو ڈیلیٹ کردیتی ہے'۔

دس سالہ بچے کے اس 'کمال' کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور ہاں یہ بچہ اپنے والد کے فون کو بھی ان لاک کرچکا ہے مگر ایسا ایک بار ہی ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس میں خرابی کی شکایات

تجربے کے طور پر ثناءنے اپنے چہرے کو مختلف لائٹنگ میں رجسٹر کرایا تو بیٹا فون ان لاک کرنے کے قابل نہیں رہا، مگر پھر کم روشنی میں چہرے کو دوبارہ رجسٹر کیا تو عمار پھر فون ان لاک کرنے کے قابل ہوگیا۔

ایپل کے مطابق فیس آئی ڈی ٹچ آئی ڈی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے مگر اس مظاہرے سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف جڑواں افراد ہی نہیں بلکہ دو مختلف جنسوں کے افراد بھی کسی کا فون ان لاک کرسکتے ہیں۔

اب تک ایپل کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

fool n stupıd man Nov 16, 2017 01:28am
both have same features- so it is possible. Mind you this technology does not recognise sex/gender, but recognise features.

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024