وہ مچھلی جو انسان کو ایک سانس میں نگل سکتی ہے
تصور کریں کہ ایک اسکوبا ڈرائیور سمندر کی پرسکون گہرائی میں غوطہ لگا رہا ہو اور اچانک نیلے پانیوں میں سے ایک عظیم الجثہ جاندار نمودار ہو۔
ایسا ہی کچھ تجربہ ایک اسکوبا ڈرائیور میگوئیل پریرا کو کچھ عرصے پہلے ہوا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر بھی شیئر کی۔
پرتگال کے سانتا ماریا آئی لینڈ کے ساحلوں میں غوطہ کوری کے دوران انہوں نے اوشین سن فش کو دیکھا۔
مزید پڑھیں : ڈائنا سور کے عہد کی 'زندہ مچھلی' پہلی بار دریافت
یہ دنیا کی چند بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے جس کا وزن 2268 کلوگرام تک ہوتا ہے۔
یہ اتنی بڑی ہوتی ہے کہ انسان کو ویسے ہی نگل سکتی ہے جبکہ اس کی لمبائی عام طور پر 9 فٹ تک ہوتی ہے۔
مگر خوش قسمتی سے یہ کافی پرامن قسم کی مچھلی ہے جو کہ انسانوں کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتی۔
اپنے حجم اور انداز سے خطرناک نظرآنے والی یہ مچھلی انسانی قربت پر کوئی خاص برا نہیں مناتی۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا کی پہلی گرم خون والی مچھلی دریافت
بلکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس اپنی ویڈیو بننے کے عمل سے کافی لطف اندوز ہورہی ہے۔
اس مچھلی کی ساخت کافی غیرمعمولی ہے اور فوٹوگرافر کے مطابق ' میں نے سن فش کو لگ بھگ سمندری سطح کے قریب دیکھا، اور لگتا تھا کہ اسے ہماری موجودگی کی کوئی پروا نہیں اور پندرہ منٹ تک ہمارے پیچھے رہی'۔
ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ غوطہ خور اس مچھلی کے سامنے بونے لگ رہے ہیں۔