• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شادی کے بعد لوگ موٹے کیوں ہونے لگتے ہیں؟

شائع March 14, 2018
یہ دعویٰ سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر لوگوں کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں؟

اگر ہاں تو اس میں حیران ہونے کی وجہ نہیں کیونکہ کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں ممکنہ اضافے میں تعلق موجود ہے۔

یہ دعویٰ سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

آسٹریلین تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کے رشتے کو 10 سال ہوچکے تھے۔

مزید پڑھیں : شادی کے لیے بہترین عمر کونسی؟

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔

محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی جرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

اسی طرح جن جوڑوں کے بچے ہوتے ہیں، ان کے اندر اپنے بچوں کے بچے ہوئے کھانے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔

یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد جسمانی وزن میں اضافے کی وجہ صرف غیرصحت مند طرز زندگی ہی نہیں ہوتا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کی وجہ ہر قسم کی غذا کو بے فکری سے کھانا ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے جسمانی ساخت جوانی کی طرح رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

محققین کا کہنا تھا کہ جوڑوں میں باہر کھانے پینے کی عادت بھی اس کی وجہ بنتی ہے کیونکہ شادی کے بعد تقاریب میں شرکت بھی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شادی صحت مند اور لمبی زندگی کی ضمانت

ویسے ضروری نہیں کہ سب کے ساتھ ایسا ہو مگر محققین کا کہنا تھا کہ بیشتر افراد شادی کے بعد موٹے ہونے لگتے ہیں، جس پر کنٹرول رکھنے کے لیے اپنی غذا کا خیال اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے پلوس ون میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کی گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے جسمانی وزن میں اوسطاً دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھ سکتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھتی ہے، وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو اضافی وزن کے مالک بن جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ شادی کے بعد کھانے کی مقدار میں اضافہ ہوجانا ہے، جبکہ نوبیاہتا جوڑے جسمانی طور پر زیادہ سرگرم نہیں رہتے یا ورزش سے دور ہونے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے جسمانی وزن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ موٹاپے کا شکار ہونا خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ شریک حیات سے تعلق بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Aftab Ahmad Mar 14, 2018 08:34pm
very fine
Aftab Ahmad Mar 14, 2018 08:34pm
i like it

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024