• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

آسمان سے سونے کی بارش

شائع March 17, 2018

روس کے ایک مشرقی شہر میں کارگو طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد رن وے پر سونے، چاندی اور دیگر قیمتی دھاتوں کی بارش شروع ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ کارگو کا دروازہ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 ٹن سونا رن وے پر ہی گر گیا۔

جس وقت طیارے نے اڑان بھری تو اس میں ساڑھے 90 ٹن سونا اور چاندی سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی بنی اینٹیں بھی موجود تھیں۔

واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حادثے کی وجہ جانے کے لیے پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے فضا سے گرنے والے سونے اور چاندی سمیت دھاتوں سے بنی اینٹوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024