• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فیس بک پر کتنی ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے؟

شائع March 18, 2018 اپ ڈیٹ March 26, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور گزرے برسوں کے دوران آپ نے یقیناً اس میں متعدد ایپس یا سروسز کو یہ سوچے بغی استعمال کیا ہوگا کہ وہ کس طرح آپ کے ڈیٹا کو استعمال کرسکتی ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر کچھ سروسز صارفین کے ڈیٹا کو مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔

مثال کے طور پر گزشتہ دنوں برطانوی روزنامے گارڈین اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جڑی ڈیٹا جمع کرنے والی سروس کیمبرج اینالیٹکس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر لاکھوں فیس بک صارفین کے ڈیٹا کو استعمال کیا۔

مزید پڑھیں : فیس بک کے سامنے آپ کا کوئی راز چھپا نہیں

فیس بک اس حوالے سے مختلف وضاحتیں پیش کرتی ہیں مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کن ایپس کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوئی ؟

اگر آپ چیک کریں تو درجنوں ایسی ایپس آپ کی پروفائل سے جڑی ہوں گی جنھیں آپ کے فیس بک ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے اور آپ کو حیرت ہوگی کہ انہیں آپ نے کب استعمال کیا۔

فیس بک کی جانب سے ایپس کو ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے صارفین سے اجازت لی جاتی ہے مگر بیشتر افراد ایپس کے استعمال سے قبل شرائط وغیرہ کو پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

تو فیس بک پر یہ ڈیٹا کیسے دیکھیں؟

ڈیسک ٹاپ پر تو آپ اوپر موجود ڈاﺅن ایرو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب ایپس کے سیکشن میں چلے جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

موبائل پر تھری لائنز والے آئیکون پر کلک کریں جو کہ اینڈرائیڈ پر اوپر جبکہ آئی او ایس میں نیچے ہوتا ہے۔

اس کے بعد سیٹنگز میں جائیں اور کچھ اسکرول کرنے پر اکاﺅنٹس سیٹنگز اور پھر ایپس میں چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کا پاکستانی صارفین کے لیے پکچر گارڈ فیچر

وہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ اب تک فیس بک پر کتنی ایپس پر لاگ ان ہوچکے ہیں، جن میں سے کچھ کا استعمال تو سمجھ میں آتا ہے مگر کچھ نام ایسے ہوں گے جو دنگ کردیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ تمام ایپس صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی رکھتی ہیں جیسے شادی شدہ ہے یا نہیں، دوستوں کی فہرست، سالگرہ یا ہر وہ معلومات جو آپ نے پبلک کررکھی ہے۔

اور ہاں آپ جو ایپ استعمال کرتے ہیں اس کا اثر دوستوں پر بھی مرتب ہوتا ہے کیونکہ انہیں آپ کے دوستوں کے نام یا کچھ ڈیٹا تک بھی رسائی مل جاتی ہے۔

اسی طرح اگر آپ ایپس سیکشن میں نیچے جائیں تو آپ کو مزید آپشن نظر آئیں گے، جن کی سیٹنگز میں تبدیلی بھی پرائیویسی اور ذاتی ڈیٹا کو بچانے کے لیے ضروری ہے، ان کی مدد سے فیس بک لاگ ان اور گیمز کھیلنے میں آپ کی شخصیت سامنے نہیں آتی جبکہ ایپس ادر یوز سیکشن پر کلک کرکے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دوستوں کے پاس کیا کچھ معلومات جارہی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایپس ادرز یوز میں آپ وہ تمام ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں جو آپ اپنے دوستوں کو دیکھنے کی اجاز دیتے ہیں اور وہاں سے یہ ان ایپس تک پہنچ جاتا ہے جو آپ کے دوست استعمال کرتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024