• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستان آنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

شائع March 20, 2018 اپ ڈیٹ April 2, 2018
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والی ٹی20 سیریز میں صف اول کے کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ یکم، 2 اور 3 اپریل کو تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی اور سیریز میں اہم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ویسٹ انڈین بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو اضافی معاوضہ دے گا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ پاکستان سے سیریز کے لیے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کرے گا اور ممکنہ طور پر سیریز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کو اضافی طور پر 25ہزار ڈالر کی خطیر رقم ادا کی جائے گی۔

یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز کے لیے ویسٹ انڈین بورڈ کو رقم ادا کرے گا اور کھلاڑیوں کو اس میں سے رقم کی ادائیگی کی جائے گی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو نے بتایا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے اور وہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کا آدھا ایڈیشن اور دوطرفہ سیریز کے اکثر میچز پاکستان میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اس دورے سے ہرگز کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھا رہا اور یہ اقدام پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کو رقم کی ادائیگی کرے گا بلکہ اس سے قبل جب 2015 میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو ان کے کھلاڑیوں کو ساڑھے12 ہزار ڈالر فی کس ادا کیے گئے تھے۔

اس طرح گزشتہ سال لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کو بھی ان کے معاہدے کے علاوہ اضافی رقم ادا کی گئی تھی جبکہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو بھی پاکستانے آنے پر معاوضہ ادا کی گیا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والی ٹیم کے کون کون سے کھلاڑی پاکستان آئیں گے، لیکن کرک انفو کے ذرائع کے مطابق ڈیوین براوو، ڈیرن براوو، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور آندرے رسل پاکستان نہیں آ رہے کیونکہ رسل اور ڈیوین براوو انجری کا شکار ہیں جبکہ سنیل نارائن، پولارڈ پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں۔

ڈیرن براوو کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں لیکن ممکنہ طور پر سیمیول بدری، ریاض ایمرت اور دنیش رامدین پاکستان آنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024