• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

غیرمہذب زبان استعمال کرنے پر احمد شہزاد پر جرمانہ

شائع May 4, 2018 اپ ڈیٹ August 19, 2018

قومی ٹیم کے مایہ ناز اوپنر احمد شہزاد مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں اور ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی پر ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ کے دوران 30اپریل کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر احمد شہزاد کو سرزنش کے ساتھ ساتھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کو فتح کے لیے 373 رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے تعاقب میں احمد شہزاد اچھی بیٹنگ کر رہے تھے لیکن 72 کے انفرادی اسکور پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر احمد شہزاد نے ساتھی بلے باز رضوان حسین سے بدتمیزی کی اور غیرمہذب جملے استعمال کیے جس پر امپائرز نے ان کی شکایت میچ ریفری سے کی۔

میچ ریفری نے احمد شہزاد کو ڈومیسٹک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

دوسری جانب فیڈرل ایریاز کے کپتان کامران اکمل پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی ئعاد کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے باؤلر جنید خان اور فیڈرل ایریاز کے باؤلر عثمان شنواری پر بھی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024