• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اس تصویر میں چھپے شخص کو دیکھ سکتے ہیں؟

شائع May 24, 2018
فوٹو بشکریہ .kleinsungallery.com
فوٹو بشکریہ .kleinsungallery.com

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک شخص کہاں چھپا ہوا ہے۔

اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا کیونکہ یہ نظروں کو ایسا دھوکا دیتی ہے کہ چھپے ہوئے شخص کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں بچے کی ماں کون ہے؟

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ متعدد لیڈیز ہینڈ بیگز کی تصویر ہے جس میں ایک شخص بھی کہیں موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

یہ بھی پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس شخص لیو بولین کو انسانی گرگٹ بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ اس طبرح کی تصاویر اکثر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔

وہ خود کو اپنے ارگرد کے ماحول میں چھپا لیتے ہیں اور اس تصویر میں بھی انہوں نے خود کو پیچھے موجود بیگز کی رنگت میں ڈھال لیا ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024