• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چوڑیوں کے بغیر عید ادھوری

شائع June 3, 2018

اگر یہ کہا جائے کہ عید کی خوشیوں کا تعلق چوڑیوں کی کھنک سے بھی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اسی لئے تو خواتین نئے لباس کے ساتھ کوئی اور زیور گہنا پہنیں یا نہ پہنیں، خوش رنگ چوڑیوں سے کلائیاں ضرور سجاتی ہیں اورجب قوس قزح کے رنگوں والی خوبصورت نازک چوڑیاں ہاتھوں میں سجتی ہیں تو تیاری کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔

چاند رات پر رش سے بچنے کے لیے چوڑیوں کی خریداری ابھی سے کی جا رہی ہے لیکن ہم رنگ چوڑی مل جانے کے بعد بھی ان کے دھنک رنگ یقیناً خواتین کو مزید خریداری پر اکساتے رہیں گے۔

عید کے دن سونی کلائیاں جب کھنکتی چمکتی کانچ کی ست رنگی چوڑیوں سے سج جائیں تو ہر طرف دھنک رنگ سے بکھر جاتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

لباس کا انتخاب جتنے ذوق شوق سے ہوتا ہے اس کے ساتھ چوڑیاں بھی اتنی ہی لگن سے چنی جاتی ہیں — اے ایف پی فوٹو

حیدر آباد میں تیار کی جانے والی کانچ کی چوڑیوں کا کوئی ثانی نہیں، رمضان المبارک میں عید کیلئے چوڑیوں کے کام میں تیزی آجاتی ہے — اے ایف پی فوٹو

کانچ کی چوڑیوں کی تیاری میں حیدرآباد کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، مختلف مراحل اور تقریبا سو افراد کے ہاتھوں سے گزرنے کے بعد یہ چوڑی تیار ہوتی ہے — اے ایف پی فوٹو

رمضان کے آخری عشرے میں بازاروں میں زیادہ رونق بھی چوڑیوں کے اسٹالز پر ہی نظرآتی ہے، برقی قمقموں کی جگمگاہٹ میں کانچ کی نازک چوڑیاں اور بھی دلفریب لگتی ہیں — اے ایف پی فوٹو

چھوٹی بچیوں کے بھی چوڑیوں کے لیے پسندیدگی کے جذبات کچھ کم نہیں جنہیں عید پر دلفریب رنگوں سے اپنی کلائیاں ضرور سجانی ہوتی ہیں — اے ایف پی فوٹو

کانچ کی سادہ ریشمی چوڑیاں ہوں یا افشاں کی چمک لیے ست رنگی چوڑیاں، دھات کی بنی ہوں یا ہوں پلاسٹک کے کڑے، ان سب کی کھنک دل کو انوکھا تاثر دیتی ہیں — اے ایف پی فوٹو

کانچ کی ان رنگ برنگی چوڑیوں کی کھنک نہ ہو تو کلائیوں کی طرح عید بھی سونی سونی سی لگتی ہے اسی لیے خواتین چاہے جس عمر کی بھی ہوں عید کی تیاریوں میں چوڑیاں پہننے کا خاص اہتمام کرتی ہیں — اے ایف پی فوٹو