• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

سپریم کورٹ نے ہری پور،کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست خارج کردی

شائع June 7, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ہری پور ضلع کی دو صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کو آبادی کے تناسب سے درست کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 9 اپریل 2018 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

درخواست گزار جن کی نظر ثانی کی پٹیشن کو ای سی پی نے منگل کے روز خارج کردیا تھا، نے عدالت عظمیٰ میں اسے چیلنج کر رکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی کے 40 اور پی کے 42 کے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد میں بہت بڑا فرق ہے اور گزارش کی تھی کہ ان حلقوں میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 8 صوبائی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کے ساتھ ساتھ کچھی اور جھل مگسی کے علاقوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف 9 درخواستوں کو بھی خارج کردیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں حلقہ بندیوں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام درخواستوں پر میں خود سماعت کروں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم، 5 پر فیصلہ محفوظ

بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست کو بھی خارج کردیا۔

خیال رہے کہ ان کیسز پر اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے سماعت کی گئی تھی تاہم اب انہیں عدالت عظمیٰ نے لے لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024