پی ایس پی کے چیئرمین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چئیر مین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کے ضلع وسطی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کراچی سٹی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مصطفیٰ کمال نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 126 اور127 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مزید پڑھیں: 'ہم محب وطن لوگ تھے، 'را' کے ایجنٹ ہوگئے'
خیال رہے کہ پی ایس پی چیئرمین نے اس سے قبل عام انتخابات میں کبھی حصہ نہیں لیا ہے۔
اس سے قبل مصطفیٰ کمال متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزد کراچی کے میئر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسمبلیوں میں آنے کیلئے مہاجر کارڈاستعمال کیا جاتاہے‘
میئر کراچی کے عہدے پر انہیں عالمی سطح پر کام کرنے پر کافی داد ملی تھی اور وہ دنیا کے بہترین میئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آئے تھے۔
بعد ازاں وہ خود ساختہ طور پر جلا وطن ہوگئے تھے تاہم مارچ 2016 کو انہوں نے وطن واپس آنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے اپنی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔