• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

میڈیا رپورٹس کے برعکس پرویز خٹک ایس این جی پی ایل کے نادہندہ نہیں

شائع June 14, 2018 اپ ڈیٹ June 15, 2018

میڈیا پر چلنے والی گزشتہ رپورٹس کے بر خلاف خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے نادہندگان میں نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر چلنے والی خبر میں بتایا گیا تھا کہ گیس کمپنی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کیا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ایس این جی پی ایل کا نادہندہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات: 100 سے زائد اُمیدواروں کے کوائف مشکوک قرار

اپنی رپورٹ میں ایس این جی پی ایل نے واضح کیا تھا کہ پرویز خٹک ‘ہوتی گیس سی این جی’ کے مالک ہیں جو 10 کروڑ 65 لاکھ 75 ہزار سے زائد کے ڈیفالٹر ہیں۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک کے نام پر ‘موٹروے اِن سی این جی’ بھی رجسٹر ہے اور پرویز خٹک کی مذکورہ کمپنی 8 کروڑ 24 لاکھ 22 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔

تاہم سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے حلقے پی کے 64 میں ان کے نام کے 2 امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے حتمی تاریخ میں تبدیلی

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں ان کے خلاف متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار کا نام بھی پرویز خٹک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک جیسے ناموں کی وجہ سے الجھن پیدا ہوگئی ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024