• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ورلڈ کپ میں محمد صلاح کی یادگار سالگرہ

شائع June 16, 2018 اپ ڈیٹ June 20, 2018
محمد صلاح کی سالگرہ کا کیک
محمد صلاح کی سالگرہ کا کیک

مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح 26 برس کے ہو گئے اور انہوں نے روس میں جاری ورلڈ کپ کے دوران اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منفرد انداز میں سالگرہ منائی۔

روس میں جاری 21ویں فٹبال ورلڈ کپ میں مصر کی ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار محمد صلاح کی خدمات حاصل نہیں تھیں اور انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تاہم شکست کے دو دن بعد ٹیم نے شکست کو بھلا کر اپنی ٹیم کے سب سے بڑے اسٹار محمد صلاح کی 26ویں سالگرہ منائی اور انہیں مبارکباد دی جو 15جون 1992 کو پیدا ہوئے تھے۔

صلاح کی سالگرہ تو 15جون کو تھی جب مصر کی ٹیم یوراگوئے کے مدمقابل تھی لیکن اگلے دن جب ٹیم روس کے شہر ایکاٹیرن برگ میں عہد کی نماز ادا کر کے ہوٹل واپس پہنچی تو کھلاڑی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسٹار کھلاڑی کی ساگرہ کے لیے چھوٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انگلش پریمیئر میں لیورپول کی نمائندگی کرنے والے مصری سپراسٹار کی سالگرہ کے لیے خصوصی کیک بنوایا گیا جس پر مصر کے جھنڈے کے ساتھ ساتھ سنہرے رنگ کا جوتا بھی بنوایا گیا۔

کیک پر جوتا بنانے کی وجہ یہ تھی کہ رواں سال صلاح نے انگلش پریمیئر لیگ میں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

مصر کی ٹیم کا ورلڈ کپ میں اگلا مقابلہ 19 جون کو میزبان روس سے ہو گا اور اسے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے اپنے دونوں میچوں میں لازمی فتح درکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024