• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلوچستان کے 'فٹبالر بچے' کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائع June 19, 2018 اپ ڈیٹ June 22, 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018 نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور شائقین اپنے پسندیدہ اسٹارز کو دیکھنے کے لیے ٹی وی اسکرین کے سامنے جمے بیٹھے ہیں۔

تاہم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع دور دراز گاؤں میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جس نے سہولیات کے فقدان کے باوجود بڑے بڑے اسٹارز کی طرح فٹبال کے چند امور پر مہارت حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے فٹبال کی مختلف ٹرکس دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو 15جون کو پوسٹ کی گئی تھی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بلوچستان کے علاقے میں رہائش پذیر بچے کی ہے اور ویڈیو میں چیز واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے کہ یہ بلوچستان کے کسی پسماندہ علاقے کی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 31ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024