• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ورلڈ کپ میں لگاتار 2 اپ سیٹ، روس اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا

شائع June 19, 2018 اپ ڈیٹ June 20, 2018
جاپانی کھلاڑی اوساکا کی جانب سے کیے گئے دوسرے گول کا منظر— فوٹو: اے پی
جاپانی کھلاڑی اوساکا کی جانب سے کیے گئے دوسرے گول کا منظر— فوٹو: اے پی

فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں جاپان نے کولمبیا اور سینیگال نے پولینڈ کو شکست دے دی جس کے ساتھ ہی عالمی کپ کے ایک ہی دن دو اپ سیٹ ہو گئے جبکہ روس نے مصر کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

روس کے شہر سارانسک میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کو میچ کے چوتھے ہی منٹ میں اس وقت بڑا نقصان پر ہوا جب جاپان کی گول میں جاتی گیند کو ہاتھ سے روکنے پر ریفری نے سانچیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا۔

اس کے ساتھ ساتھ جاپان کو پینالٹی بھی ملی جس پر کگاوا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

تاہم دوسرے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل میچ کے 39ویں منٹ میں کولمبیا کے کوئنٹرو نے گول کر کے اسکور برابر کردیا جس کی بدولت ہاف ٹائم تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے نسبتاً تیز پیش کیا اور اس کے نتیجے میں اوساکو نے 73ویں منٹ میں گیند کو پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی جاپان نے ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرتے ہوئے عالمی کپ میں ساؤتھ امریکن ٹیم کو شکست دینے والی پہلی ایشین ٹیم بھی بن گئی۔

پولینڈ بمقابلہ سینیگال

دن کا دوسرا میچ سینیگال اور عالمی رینکنگ میں 8ویں نمبر پر موجود پولینڈ کے درمیان تھا جس میں سینیگال نے فتح حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

ماسکو میں کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اور گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن میچ کے 37ویں منٹ میں سینیگال کی ٹیم اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئی جب تھیاگو سیونک نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر اپنی ٹیم کو خسارے سے دوچار کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک سینیگال کو میچ میں 1-0 کی برتری حاصل تھی۔

پولینڈ کے تھیاگو سیونک اپنے ہی گول میں گیند پھینکتے ہوئے— فوٹو: اے پی
پولینڈ کے تھیاگو سیونک اپنے ہی گول میں گیند پھینکتے ہوئے— فوٹو: اے پی

دوسرا ہاف بھی پولینڈ کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور میچ کی فیورٹ ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب 60ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینیگال کے ایم بائے نیانگ نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

دوسرے گول کے بعد میچ میں تیزی آ گئی اور پولینڈ نے سینیگال کی برتری ختم کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے حملے کرنا شروع کر دیے تاہم انتہائی کوششوں کے باوجود وہ کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

میچ کے 86ویں منٹ میں کریچووک نے ہیڈر پر خوبصورت گول کر خسارے کو کم کردیا لیکن اس کے بعد کوشش کے باوجود بھی پولینڈ کی ٹیم مقابللہ برابر نہ کر سکی اور سینیگال نے میچ میں 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے دن کا دوسرا اپ سیٹ کردیا۔

مصر بمقابلہ روس

دن کے تیسرے میچ میں میزبان روس نے مصر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دے کر ایونٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ مصر کی ٹیم کا ورلڈ کپ سے اخراج تقریباً یقینی ہو گیا ہے۔

21ویں ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں مصر اور روس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں اس میچ میں مصر کو اپنے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کی خدمات بھی حاصل تھیں جو انجری کے سبب گزشتہ میچ نہیں کجھیل سکے تھے۔

دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں گول کی کافی کوششیں کیں لیکن فنشنگ نہ ہونے کے سبب کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی مصر کے احمد کے اون گول نے روس کو برتری دلادی جسے 59ویں منٹ میں ڈینس نے گول کر کے دوگنا کردیا۔

ابھی مصری ٹیم اس سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ 3منٹ بعد ہی آرٹم نے ایک اور گول داغ کر اسکور 3-0 کر کے میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

میچ کے 73ویں منٹ میں روس کے فاؤل کے سبب مصر کو پینالٹی ملی جس پر محمد صلاح نے گول کر کے ورلڈ کپ میں پہلا گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تاہم یہ گول بھی مصر کی قسمت نہ بدل سکا اور روس نے میچ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ لگاتار دوسری فتح کے ساتھ ہی مصر کا ورلڈ کپ سے اخراج یقینی ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024