• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاناما پیپرز میں میسی کی آف شور کمپنی کا انکشاف

شائع June 22, 2018
لیونل میسی کے خلاف اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے— فوٹو: اے پی
لیونل میسی کے خلاف اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ بھی چل رہا ہے— فوٹو: اے پی

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور کپتان لیونل میسی ایک اور مشکل میں پھنس گئے اور پانامہ لیکس کی نئی دستاویز میں اسٹار فٹبالر آف شور کمپنی کے مالک نکلے ہیں۔

دو سال قبل جاری کیے گئے پانامہ پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کردیا تھا جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد حکمرانوں اور سیاستدانوں سمیت معروف شخصیات کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔

پانامہ پیپرز کی اب دوبارہ نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں میسی کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے۔

لیونل میسی اور ان کے والد کے خلاف پہلے ہی اسپین میں ٹیکس چوری کا مقدمہ چل رہا ہے اور اب نئی آف شور کمپنی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

میسی پر الزام ہے کہ ان کی یوراگوئے اور بیلز میں آف شور کمپنیاں ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ پاناما میں ان کی میگا اسٹار انٹرپرائز کے نام سے ایک اور آف شور کمپنی ہے۔

جب 2016 میں میسی سے اسٹار انٹرپرائز کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ یہ کمپنی کام نہیں کر رہی لیکن پاناما پیپرز کی دستاویزات نے ان کے دعوؤں کو غلط ثابت کردیا ہے۔

تاہم میسی کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانا معاملہ ہے جو کارپوریٹ اسکیم کا حصہ تھا اور اس کے مقدمے کا فیصلہ پہلے ہی سنایا جا چکا ہے، یہ کمپنی اب کام نہیں کر رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024