• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

شائع June 22, 2018

پشاور کے نواحی علاقے حیات آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

پشاور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کو تقریباً پونے دس بجے حیات آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ وسیم ریاض نے ڈان نیوز کو بتایا کہ شہید اہلکار کی شناخت فرنٹیئر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے کانسٹیبل شاہ فہد کے نام سے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار آن ڈیوٹی تھا، جبکہ اس نے بلٹ پروف جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور: نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک

وسیم ریاض نے کہا کہ ’واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھا یا نہیں اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔‘

اگرچہ واقعے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی تاہم پشاور، پاک ۔ افغان سرحد اور قبائلی علاقوں سے قریب ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024