• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بیلجیئم کو شکست، فرانس تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا

شائع July 11, 2018
فرانس کے کھلاڑی بیلجیئم کے خلاف گول اسکور کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فرانس کے کھلاڑی بیلجیئم کے خلاف گول اسکور کرنے پر جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف کے ابتدائی مرحلے میں بیلجیئم کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس پر اپنی برتری ثابت کی اور چند شاندار اٹیک کیے لیکن وہ گول کرنے سے قاصر رہے۔

میچ کے 19ویں منٹ میں بیلجیئم کو گول کرنے کا نادر موقع ملا لیکن کپتان ایڈن ہیزارڈ کی جانب سے گول کی جانب مارا گیا شاٹ کو گول سے چند قدم کے فاصلے پر موجود فرانس کے ویرین نے ہیڈر کے ذریعے باہر پینک کر یقینی گول کو بچا لیا۔

میچ کے 40ویں منٹ میں فرانس کی ٹیم نے شاندار حملہ کیا جس پر پیوارڈ نے گیند کو گول کی راہ دکھائی لیکن چیلسی کے لیے کھیلنے والے بیلجیئم کے گول کیپر کورٹوئس نے عمدگی سے گیند کو گول میں جان سے بچا لیا۔

ایکشن سے بھرپور میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں فرانس کو کارنر ملا اور گریزمین کی جانب سے مارے گئے اس کارنر پر سیمیول امٹیٹی نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے 79ویں منٹ میں فرانس کو ایک اور کارنر ملا لیکن پوگبا اس پر گول نہ کر سکے اور گیند ان کے ہیڈر پر گول پوسٹ کے اوپر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔

فرانس کی جانب سے کیے گئے میچ کے واحد گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
فرانس کی جانب سے کیے گئے میچ کے واحد گول کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے اختتامی لمحات میں بیلجیئم نے فرانس کے اسکور پر حملوں کی رفتار بڑھا دی اور فرانس کی ٹیم کو دباؤ میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فرانسیسی دفاعی کھلاڑیوں نے متعدد فاؤل کیے لیکن حیران کن طور پر ریفری کی جانب سے اکثر مواقعوں پر ایڈوانٹیج دیا گیا۔

مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد 6منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا لیکن اس میں بھی بیلجیئم کی ٹیم مقابلہ برابر نہ کر سکی اور یوں فرانس کی ٹیم نے مقابلہ 0-1 سے جیت کر تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ بیلجیئم کی ٹیم عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

فرانس کی ٹیم نے اس سے قبل 1998 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہوئے برازیل کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2006 کے ورلڈ کپ فائنل میں انہیں اٹلی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024