• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
Live Election 2018

کالعدم تنظیم سے روابط پر پی پی رہنما پارٹی سے فارغ

شائع July 21, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت کے فیڈرل کونسل کے رکن مظفر علی شجرہ کو کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں پارٹی سے خارج کردیا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کو اس لیے پارٹی سے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے انتخابات میں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل کی تھی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں پاکستان راہ حق پارٹی کے تحت عوام دوست گروپ کے پلیٹ فارم سے متفقہ امیدوار سامنے آئے تھے۔

ان امیدواروں میں کالعدم اہل سنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی قومی اسمبلی کی نشست پر جبکہ مظفر علی شجرہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار تھے۔

اس انتخابی پوسٹر کے مطابق این اے 238 پر اورنگزیب فاروقی کا انتخابی نشان استری جبکہ پی ایس 91 پر مظفر علی شجرہ کا انتخابی نشان نلکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024