• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الیکشن 2018: ایسا مت کریں، ووٹ خارج ہوسکتا ہے!

شائع July 23, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 میں ووٹ ڈالنے والوں کے لیے طریقہ کار وضع کرتے ہوئے ووٹ گنتی میں شمار ہونے یا خارج ہونے کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

ووٹ شمار نہیں ہوگا

الیکشن کمیشن کے جاری بیان کے مطابق آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلیٹ پیپر گنتی سے خارج ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ واٹر مارک والے بیلیٹ پیپر کے علاوہ دوسرا کوئی بیلیٹ پیپر گنتی سے خارج ہو گا جبکہ مخصوص 9 خانوں والی مہر کے علاوہ کوئی دوسری مہر والا بیلیٹ پیپر بھی شمار نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن کے مطابق بیلیٹ پیپر کے ساتھ کوئی کاغذ یا کچھ اور لگانے والا بیلیٹ پیپر بھی گنتی سے خارج تصور ہو گا۔

انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے کے مطابق ایک سے زائد امیدواروں کے نشان پر 9 خانوں والی مہر لگائی گئی تو بھی ووٹ خارج تصور ہوگا جبکہ 2 امیدواروں کے خانوں میں برابر کی مہر لگا بیلیٹ پیپر بھی گنتی میں شمار نہیں ہو گا۔

ووٹ شمار کیا جائے گا

الیکشن کمیشن کے مطابق زیادہ سیاہی لگنے والا بیلیٹ پیپر، مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لیے واضح ہو تو ووٹ گنتی میں شمار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اس کے علاوہ 9 خانوں والی مہر کسی ایک امیدوار کے خانے میں زیادہ اور دوسرے میں کم ہو تو ووٹ گنتی میں شامل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہی امیدوار کے نشان پر ایک سے زائد مرتبہ مہر یا ایک ہی امیدوار کے نام اور نشان پر مہر والا بیلیٹ پیپر گنتی میں شمار کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024