• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Election2018

انتخابات 2018: چیلنج شدہ ووٹوں کیلئے بھی طریقہ کار وضع

شائع July 23, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیلنج شدہ ووٹوں کے طریقہ کار کے حوالے سے پریزائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائڈنگ افسر چیلنج شدہ ووٹر کی بے گناہی پر یقین ہونے کے باوجود اسے چیلنج شدہ ہی سمجھے اور جس کا ووٹ چیلنج ہو، اسے معمول کی کارروائی سے گزاریں۔

الیکشن کمیشن کی جاری ہدایات کے مطابق چیلنج شدہ ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے اور اس سے دستخط بھی کروائے جائیں۔

اس کے علاوہ چیلنج شدہ ووٹر سے بیلیٹ پیپر لے کر بیلیٹ باکس کے بجائے مخصوص لفافے میں رکھا جائے اور ساتھ ہی چیلنج کرنے والے پولنگ ایجنٹ یا امیدوار کو بتایا جائے کہ الزام عدالت میں ثابت کرنا پڑ سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری ہدایات کے مطابق چیلنج شدہ ووٹوں کی فہرست پر دستخط لے کر ووٹر کو پولنگ اسٹیشن سے باہر جانے دیا جائے۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024