• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انتخابات 2018 کی آخری تصویری مہم

شائع July 24, 2018

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم کا اختتام ہوا اور مہم کے آخری روز مختلف پارٹیوں کے سربراہان نے جلسے کیے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کیا جہاں سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی بھی خصوصی طور پر ملتان سے آئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور امیدواروں کی جانب سے راولپنڈی میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی راولپنڈی میں انتخابی مہم کے آخری روزریلی سےخطاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں انتخابی مہم کی اپنی آخری تقریر کی اور الیکشن میں کامیاب ہوکر پاکستان میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا عزم دہرایا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیت کر جنوبی پنجاب میں بھی لاہور جیسے ترقیاتی کام کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں اپنی انتخابی مہم کو ختم کیا جہاں انھوں نے عوام پر زور دیا کہ پی پی پی کو ووٹ دے کر اقتدار دلائیں تاکہ غریبوں کے لیے کام کیا جاسکے۔

بلاول بھٹو نے امیدواروں سے پارٹی منشور پر عمل کرنے اور پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے کا بھی وعدہ لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ریلی میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے—فوٹو:اے ایف پی

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں انتخابی مہم کا اختتام کیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے آخری روز اسلام آباد، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں جلسے کیے—فوٹو:اے پی

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ریلی نکالی—فوٹو: اے پی

عمران خان نے لاہور میں ریلی سے خطاب کیا—فوٹو:اے پی

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی—فوٹو:اے ایف پی

راولپنڈی میں خواتین کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک تھی—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا ندیم کشش نے بھی انتخابی مہم کے آخری روز ووٹرز سے ملاقاتیں کیں—فوٹو: اے پی

لاہور کی سڑکوں میں مختلف جماعتوں کے بینرز آویزاں ہیں—فوٹو: اے ایف پی

انتخابی عملے نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں—فوٹو: اے پی

راولپنڈی میں انتخابی مہم کے آخری روز گہماگہمی تھی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بھی جلسہ کیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی—فوٹو: اے ایف پی

ایم کیو ایم نے کراچی میں اپنی انتخابی مہم کو سمیٹ لیا—فوٹو:اے ایف پی

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے یک جہتی کا اظہار کیا—فوٹو:اے ایف پی

ایم کیو ایم کے جلسے میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی—فوٹو:اے ایف پی

لاہور میں عمران خان کی تقریر سننے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی—فوٹو:اے ایف پی