• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
Election2018

انتخابات 2018: پاک فوج کے جوانوں سے عوام کی محبت

شائع July 25, 2018
بلوچستان میں ایک خاتون سیکیورٹی اہلکار سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
بلوچستان میں ایک خاتون سیکیورٹی اہلکار سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

انتخابات 2018 میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور جہاں ایک طرف عوام ووٹ ڈال رہے ہیں تو وہیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ملک بھر میں عام انتخابات میں 3 لاکھ 71 ہزار پاک فوج کے اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، تاہم سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ان پاک فوج کے جوانوں سے عوام نے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو بچے، خواتین اور مرد گلدستہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیس بک پر مجلس علمی سوسائٹی کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ووٹ ڈالنے جائیں تو سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو پھول دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024