• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

شیخ رشید کے بھتیجے کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے پر احتجاج کی دھمکی

شائع August 5, 2018

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو پارٹی ٹکٹ نہ دیں اور ایسا کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد این اے 60 پر انتخابات کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 131: لاہور ہائیکورٹ کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ شیخ رشید نے این اے 60 پر ضمنی الیکشن میں اپنے بھتیجے کو کھڑا کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے واضح کردیا تھا کہ پارٹی ورکرز کو نشست کے لیے پہلے موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو نشست دینے پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پی ٹی آئی اور اے ایم ایل کے درمیان اس حوالے سے تحفظات موجود ہیں لیکن اگر شیخ رشید کو عمران خان کی حمایت حاصل بھی ہو جائے تو کارکنان اس بات کے لیے آمادہ نہیں‘۔

خیال رہے کہ شیخ رشید شفیق راول ٹاؤن کے سابق ناظم ہیں اور ضمنی انتخابات 2002 میں حنیف عباسی سے شکست کھائی تھی، اس وقت وہ ایم ایم اے کے انتخابی امیدوار تھے۔

مزید پڑھیں: ڈیموں کی آواز اٹھائی تو سازشیں شروع ہوگئیں، چیف جسٹس

ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ شیخ رشید دوبارہ انہیں نشست دینے کے لیے اسرار کررہے ہیں، اس سے قبل شیخ رشید اپنے بھتیجے کو میئر بنانا چاہتے تھے لیکن مسلم لیگ (ن) نے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی 46 میں سے 40 نشستیں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا جس میں ڈسیپلنری کمیٹی کے ممبر ٹیپو سلطان بھی شامل ہیں تاکہ وہ عمران خان اور عامر کیانی سے اس مسئلے پر بات کریں اور ان کارکنوں کو ٹکٹ تفویض کریں جنہوں نے پارلمنٹ ہاؤس کے سامنے 2014 میں دھرنے میں برابر شرکت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی 11 میں بھی شیخ رشید کی حمایتی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا جس پر پارٹی کارکنان نے اپنے تحفطات کا اظہار بھی کیا تھا لیکن اب وہ دوبارہ کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ’شیخ رشید پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں یا پھر مقامی امور پر دخل اندازی سے گریز کریں اور پارٹی قیادت کو فیصلے کرنے دیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق کی عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرنے کی درخواست منظور

پی ٹی آئی کے مقامی صدر اعجاز احمد نے بتایا کہ وہ پارٹی کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، پارٹی این اے 60 میں اپنا امیدوار پیش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے جیت جانے کے بعد شمولیت اختیار کرنے والوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


یہ خبر 5 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024