• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2018

'سیاہ کپڑے پہنیں یا پٹیاں باندھیں، ووٹنگ صاف و شفاف ہونی چاہیے'

شائع August 19, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنیں یا پٹیاں باندھیں صرف ووٹنگ صاف و شفاف ہونی چاہیے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا انتخاب ڈویژن سے ہوتا ہے جتنے وزیر اعلی کے ووٹ ہوں گے سب الگ الگ ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عثمان بزدار متنازع نہیں ہیں وہ قبیلے میں سردار ہیں اور ان کا کام صلح صفائی کرانا ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک جانب جمہوریت کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب جمہوریت کی راہ میں حائل ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہیں بے چینی نہیں ہے وزیراعظم اور وزیر اعلی پی ٹی آئی کے ہوں گے ہم ان کے اتحادی ہیں تعلقات میں کوئی ابہام نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاہ کپڑے پہنیں یا سیاہ پٹیاں باندھیں، صرف ووٹنگ صاف و شفاف ہونی چاہیے۔

رپورٹ: عارف ملک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024