• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ناشتے میں ایک گلاس دودھ ذیابیطس اور موٹاپے سے بچائے

شائع August 21, 2018
یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

ناشتے میں روزانہ ایک دودھ کے گلاس کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے جیسے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

گیولف یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں 250 ملی لیٹر گائے کے دودھ کا گلاس یا دلیہ میں ڈال کر اس کا استعمال دن بھر بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : روزانہ دودھ پینا موٹاپے سے بچانے میں مددگار

ایسا مانا جاتا ہے کہ دودھ میں موجود پروٹین ایسے ہارمونز کے اخراج میں مدد دیتا ہے جو کہ خوراک ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے اور لوگوں کو بھوک کم لگتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ناشتے میں دودھ کا اضافہ ذیابیطس اور موٹاپے کو ہمیشہ دور رکھنے کی کنجی ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ناشتے میں دودھ کی شمولیت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے جو کہ بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین ہمیشہ سے صحت بخش ناشتے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس تحقیق سے لوگوں میں دودھ کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

محققین کے مطابق یہ دریافت بہت اہم ہے کیونکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو اور موٹاپا دنیا بھر میں انسانی صحت کے لیے فکرمندی کا باعث بن چکے ہیں۔

تحقیق کے دوران ایسے 32 رضاکاروں کو ناشتے میں ڈھائی سو ملی لیٹر دودھ استعمال کراکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے بعد دن بھر ان کے بلڈ شوگر لیول کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دودھ کا استعمال کھانے کے بعد بلڈشوگر لیول کم کرتا ہے اور اس میں موجود پروٹین شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ دودھ کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

اس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو کہ خون میں شوگر کی سطح میں کنٹرول سے باہر ہونے پر تشویش کا باعث بنتی ہے۔

اسی طرح دودھ میں موجود لوگوں کے پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اور ان کی بے وقت کھانے کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف ڈیری سائنس میں شائع ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ather Aug 21, 2018 02:26am
Milk can also result in motapa. Pure milk has lots of cream in it which is harmful for your health.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024