• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ، عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام

شائع September 3, 2018 اپ ڈیٹ September 6, 2018

ایشیا کپ کے لیے لگائے ٹریننگ کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے اور کپتان سرفراز احمد کیریئر کے بہترین فٹنس لیول پر پہنچ گئے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے پہلے دن قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے کیمپ کے دوران لیے گئے اس فٹنس ٹیسٹ پاسنگ مارکس 17.4 مقرر کیے گئے تھے جسے اکثر کھلاڑی پاس کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیریئر کا بہترین فٹنس لیول حاصل کیا اور ان کا اسکور 18.4 رہا جبکہ حسن علی 20پوائنٹس کے ساتھ سب پر بازی لے گئے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کا اعلان، ویرات کوہلی ٹیم سے باہر

فاسٹ باؤلر جنید خان نے بھی فٹنس ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور وہ بہترین فٹنس کے ساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہوئے۔

تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک کے ساتھ ساتھ شان مسعود، بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا۔

تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور وہ 17.2 نمبر لے کر ناکامی سے دوچار ہوئے البتہ ٹریننگ کیمپ کے دوسرے دن ان کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024