• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شعیب اختر پی سی بی چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے مستعفی

شائع September 6, 2018

دنیا کے تیز ترین سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے رواں سال فروری میں شعیب اختر کو اپنا مشیر مقرر کیا تھا لیکن بورڈ میں قیادت کی تبدیلی کے ساتھ ہی انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے فوری طور پر پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کون ہیں؟

واضح رہے کہ 20اگست کو پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا تھا۔

دو دن قبل ہی پی سی بی کے اجلاس میں احسان مانی بلامقابلہ پی سی بی چیئرمین منتخب ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024