• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

پاکستان کو بہترین فیلڈنگ سائیڈ بنانا ہدف ہے، بریڈ برن

شائع September 14, 2018

قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ ان کا ہدف پاکستان کی فیلڈنگ بہتر بناتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین فیلڈنگ ٹیم بنانا ہے۔

دبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ پہلا سیشن بہت شاندار رہا ٹیم کی موجودہ فٹنس اور فیلڈنگ دونوں بہت شاندار ہیں۔

قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ نے بدھ کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کو جوائن کیا اور ایشیا کپ ان کا بحیثیت فیلڈنگ کوچ پہلا امتحان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے آگاہ ہیں۔

بریڈ برن نے کہا کہ میرا ہدف پاکستان کی فیلڈنگ کو بہتر بناتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین فیلڈنگ سائیڈ بنانا ہے۔

پاکستانی ٹیم 15ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اور قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم ہانک کانگ سے کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستان اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے درمیان میچ 19ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 28ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024