• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئی فون ایکس آر میں 'آر' کا مطلب سامنے آگیا

شائع October 22, 2018
آئی فون ایکس آر— فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس آر— فوٹو بشکریہ ایپل

پہلے آئی فون کو آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔

اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ جس کا جواب آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے آنے سے لگ بھگ 9 سے پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ' آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے'۔

مگر اس سال لوگ اپنا سر اس لیے کھجا رہے ہیں کہ آخر آئی فون ایکس آر (10r) میں آر کا مطلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں : ایپل کے سب سے طاقتور اور تیز ترین آئی فونز متعارف

تو اب ایپل کے سنیئر مارکیٹنگ نائب صدر فل Schiller نے آئی فون ایکس ایس میں ایس اور آئی فون ایکس آر میں آر کا مطلب بتا دیا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ایکس تو رومن ہندسوں میں 10 کو کہا جاتا ہے جبکہ ایس اسپیڈ سے لیا گیا ہے۔

اسی طرح آئی فون ایکس آر میں آر درحقیقت اسپورٹس گاڑیوں سے لیا گیا ہے یعنی آر کا مطلب ٹائپ آر ہے۔

خیال رہے کہ آئی فون ایکس آر کی قیمت 750 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جو کہ آئی فون ایکس ایس یا آئی فون ایکس ایس میکس سے کافی کم ہے، جبکہ یہ فون رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کا آئی فون ایکس سمیت 3 آئی فونز ختم کرنے کا اعلان

درحقیقت کئی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں آر یا ایکس آر کو بجٹ ماڈل کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024