• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

ترک وزیر داخلہ کی اسلام آباد آمد، وزیر اعظم کو ترکی کے دورے کی دعوت

شائع December 17, 2018
— فوٹو بشکریہ: وزیر اعظم ہاؤس
— فوٹو بشکریہ: وزیر اعظم ہاؤس

ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران انہیں ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر ترک رہنماؤں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

انہوں نے پاکستان اور ترکی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف امور میں باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔

ترک وزیر نے پاکستان کو ترکی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ترک قیادت اور اپنی جانب سے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، جو اس ملاقات میں موجود تھے، نے ترک وزیر کی اسلام آباد آمد پر ان کا استقبال کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025