• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایل جی نے ایک بار پھر منفرد ٹی وی متعارف کرادیا

شائع January 7, 2019
— فوٹو بشکریہ ایل جی ڈسپلے
— فوٹو بشکریہ ایل جی ڈسپلے

لاس ویگاس میں ہر سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی کی جانب سے ایسی ٹی وی اسکرینز کو پیش کیا جاتا ہے جو لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں۔

اور اس سال بھی ایل جی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

درحقیقت ایل جی اس بار 88 انچ کی 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والی ایسی اسکرین کو متعارف کرارہی ہے جس میں ڈولبی ایٹموس آڈیو نصب ہے۔

مزید پڑھیں : کاغذ کی طرح مڑ جانے والی او ایل ای ڈی اسکرین منظرعام پر

یعنی نہ صرف آپ کو بہترین معیار کی ویڈیو اس میں دیکھنے کو ملے گی بلکہ آڈیو بھی اتنا اچھا ہوگا کہ نئے اسپیکر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایل جی نے اس اسکرین پر مبنی ٹی وی کے بارے میں تو ابھی کچھ نہیں بتایا مگر یہ واضح ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا ٹی وی ضرور دستیاب ہوگا۔

اس سے ہٹ کر بھی کمپنی نے ایسا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو کہ 65 انچ اسکرین کے ساتھ 8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ ایل جی ڈسپلے
فوٹو بشکریہ ایل جی ڈسپلے

اسی طرح 65 انچ کا فورکے او ایل ای ڈی ڈسپلے والا 'دنیا کا تیز ترین' موشن پکچر ریسپانس والا ٹی وی بھی آرہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے چند دیگر ڈیوائسز بھی پیش کی جائیں گی جیسے 12.3 انچ کا ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی، ایک 27 انچ کا نیو آرٹ کانسیپٹ ڈسپلے وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے پہلے 8 کے او ایل ای ڈی ٹیلیویژن متعارف

ایل جی ڈسپلے کی جانب سے 27 انچ کا 4 کے مانیٹر بھی اس شو میں رکھا جائے گا جس میں بیزل محض 0.11 انچ ہوں گے اور ایسی 13.3 انچ کی اسکرینز جو کہ لیپ ٹاپ کے لیے ہوں گی جو محج 2.8 میگاواٹ بجلی خرچ کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024