• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سری لنکا کے پشپا کمارا کا اننگز میں 10وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ

شائع January 7, 2019 اپ ڈیٹ January 11, 2019
پشپاکمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13ویں بہترین باؤلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا— تصویر بشکریہ کرک انفو
پشپاکمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13ویں بہترین باؤلنگ کا اعزاز حاصل کر لیا— تصویر بشکریہ کرک انفو

کولمبو: سری لنکن اسپنر ملینڈا پشپا کمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے کولمبو کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ساراکنز اسپورٹس کلب کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر 13ویں بہترین باؤلنگ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فرسٹ کلاس اننگز میں بہترین باؤلنگ کا عالمی اعزاز انگلش باؤلر ہیڈلے ویریٹی کے پاس ہے جنہوں نے 1932 میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 10 رنز دے کر 10 وکٹیں لی تھیں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں آخری مرتبہ ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے باؤلر پاکستان کے ذوالفقار بابر تھے جنہوں نے 10-2009 کی قائد اعظم ٹرافی میں ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 143رنز کے عوض 10وکٹیں لی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024