• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ہارٹ اٹیک کی قبل از وقت پیش گوئی کرنے والی جیکٹ

شائع January 8, 2019
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ
— فوٹو بشکریہ سی نیٹ

جب کسی فرد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اس نے اچانک ہی اسے شکار کرلیا ہے اور اگر آپ ہارٹ فیلیئر کے شکار ہیں تو اگلے دورے کی پیشگوئی زندگی بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔

اور فرانس سے تعلق رکھنے والی کمپنی کرون لائف نے اسی خیال کو مدنظر رکھ کر ایسی واسکٹ تیار کی ہے جو ہارٹ اٹیک کی قبل از وقت پیشگوئی کرسکتی ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس نمائش کے دوران اس واسکٹ کو پیش کیا گیا اور کمپنی کے مطابق یہ ان افراد کے لیے مددگار ثابت ہوسکے گی جو امراض قلب کا شکار ہوں۔

یہ ڈیوائس 6 اہم جسمانی اعدادوشمار کا رئیل ٹائم میں موازنہ کرسکتی ہے اور مشین لرننگ کی مدد سے ممکنہ ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی کرسکے گی۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہارٹ فیلیئر کے خطرے کا شکار ہوتے ہیں خصوصاً ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے شکار افراد میں اس عارضے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

فرانسیسی کمپنی کا ماننا ہے کہ اس نئی ڈیوائس سے قبل از وقت ہارٹ اٹیک کی پیشگوئی اور اس کی روک تھام ممکن ہوسکے گی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

اسے کاٹن سے تیار کیا گیا تاکہ لوگ اسے روزانہ پہن سکیں جبکہ اس میں موجود سنسرز دل کی برقی سرگرمی، سانس، جسم کے درجہ حرارت اور عام جسمانی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔

ان سب کا ڈیٹا صارف ایک ایپ کے ذریعے اپنے فون میں دیکھ سکتا ہے اورکسی قسم کی گڑبڑ کی علامت دیکھ کر ڈاکٹر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

اس واسکٹ کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ جسم سے منسلک ہوتا ہے اور اس کا ڈیٹا محفوظ کلاﺅڈ سروس میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

اور ہاں کسی قسم کی چارجنگ کی بھی ضرورت نہیں اور دھونے کی صورت میں سنسر کو بھی الگ کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ انوکھی ڈیوائس رواں سال مارچ میں یورپی ممالک جبکہ موسم گرما میں امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت 200 یورو رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024